لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹی 20 میچز کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق یہ تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ موسمی شدت کے پیش نظر میچز کے آغاز کے اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پہلا ٹی 20 میچ 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ پہلے شیڈول کے مطابق میچز شام 6 بجے شروع ہونے والے تھے، تاہم اب نئے شیڈول کے مطابق یہ میچز شام 4 بجے سے شروع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ایرانی سفارتخانے پر پرتشدد مظاہرہ، 4 پولیس افسران زخمی،متعدد افراد گرفتار















