اہم خبریں

اعتزاز احسن نے آصف علی زرداری کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میں کوئی نہ کوئی ایسی خاص بات ضرور ہے کہ وہ دوسری مرتبہ ملک کے سویلین صدر منتخب ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حالیہ انتخابات کو انتخابات تسلیم نہیں کرتے، ان کے بقول بلاول بھٹو کو ہرایا گیا جبکہ عطا تارڑ کا جیتنا ممکن ہی نہیں تھا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور پیپلز پارٹی کی جان ہے اور وہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ لاہور سے بلاول بھٹو ہار جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ ہوتا رہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتی رہیں۔

اعتزاز احسن نے ایک بار پھر آصف علی زرداری کی سیاسی مہارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہی صلاحیتوں کے باعث وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بننے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں‌:جنید صفدر رشتۂ ازدواج میں منسلک، تصویری جھلکیاں سامنے آ گئیں

متعلقہ خبریں