اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ 21 جنوری سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے درخواست گزاروں کے لیے امیگرنٹ ویزا سروس معطل کر رہا ہے۔
سفارت خانے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ امریکی عوام کی حفاظت کرتے ہوئے ویزا درخواست دہندگان کی اسکریننگ اور جانچ کے اعلیٰ ترین معیارات کو یقینی بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔
سفارتخانے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تارکین وطن کی ویزہ سروس معطل کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کر دیا ہے۔
یہ سروس اس وقت تک معطل رہے گی جب تک کہ امریکہ اس بات کو یقینی نہیں بناتا کہ نئے امریکی امیگریشن درخواست دہندگان نے اسکریننگ کے مکمل عمل سے گزر چکے ہیں اور امریکی تارکین وطن کے ویزا کے لیے اپنی اہلیت کو ثابت کر دیا ہے۔
اس میں یہ یقینی بنانا شامل ہے کہ امیگریشن کے درخواست دہندگان امریکہ نہ آئیں اور امریکی حکومت کی مالی امداد پر انحصار کریں۔
امریکی سفارت خانے نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف تارکین وطن کے ویزوں کے لیے ہے اور اس کا اطلاق نان امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر نہیں ہوگا۔
سیاحوں، طلباء، کھلاڑیوں، ہنرمند کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ویزے جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں:بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان















