اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر 2025 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔
درخواست کے مطابق دسمبر کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔
نیپرا سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر 29 جنوری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے یا کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر درخواست منظور ہو گئی تو صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:روس اور پاکستان کے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی طور پر مفید ہیں، روسی صدر پیوٹن















