اہم خبریں

انتخابی کیس کی سماعت مقرر، چیف سیکریٹری طلب

اسلام آباد (اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو 22 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 13 اکتوبر 2025 کو الیکشن کمیشن کو دی گئی یقین دہانی کے باوجود 10 جنوری تک حلقہ بندیوں کے قواعد، الیکشن رولز، مقامی علاقوں کی حد بندی، یونین کونسلوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور مصدقہ نقشے فراہم نہیں کیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت جمعرات 22 جنوری کو مقرر کی ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مزید کارروائی کی جاسکے۔ پنجاب میں بلدیاتی حکومت کی مدت 31 دسمبر 2021 کو ختم ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مختلف طریقے اور حیلے بہانے استعمال کیے اور انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔

صوبے میں بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانا پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
مزید پڑھیں‌:امارات میں فضائی طاقت کا مظاہرہ، جنگی طیاروں کا ایئر شو منعقد

متعلقہ خبریں