لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوری کے آخر میں آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز کے تینوں میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 جنوری، دوسرا 31 جنوری اور تیسرا یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔
PCB announces dates for three-match Australia T20I series
Details here ➡️ https://t.co/eW0l4OnaKK#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 14, 2026
آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل سیریز دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہوگا، پاکستان اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سائبر جرائم، ڈیجیٹل ترقی کے سائے میں خاموش وبا















