اہم خبریں

گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی ڈیڈ لائن جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہو جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہری کل تک اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگا لیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 16 مراکز سے مجموعی طور پر 150,000 سے زائد گاڑیوں میں M-tags نصب کیے جا چکے ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ٹیگ جاری کیے گئے، ایم ٹیگ کی ڈیڈ لائن 15 جنوری کو ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کل ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ایم ٹیگز کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عرفان نواز میمن نے یہ بھی بتایا کہ ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے لیے شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور چوکیوں پر ریڈرز لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سعودیہ، قطر اور عمان نے امریکا کو خبردار کر دیا

متعلقہ خبریں