اہم خبریں

ایلون مسک کا بڑا سرپرائز،ایران میں اسٹارلنک انٹرنیٹ بالکل مفت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک نے ایران کو سٹار لنک انٹرنیٹ مفت فراہم کرنے کی پیشکش کر دی۔

دوسری جانب ایران نے بڑی تعداد میں سٹار لنک ڈیوائسز قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق SpaceX نے ایران میں موجودہ لیکن غیر فعال Starlink اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا ہے اور Starlink کے صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی عارضی طور پر معاف کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ سروس کئی روز سے بند ہے۔
مزید پڑھیں‌:کاروباری افراد کے لیے ’ای بز پورٹل‘ پر رجسٹریشن کا طریقہ کار جانیں

متعلقہ خبریں