راولپنڈی( اے بی این نیوز ) عمران خان بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی، جس دوران دونوں میاں بیوی ایک ساتھ موجود رہے۔ ملاقات طے شدہ ضابطہ کار اور سیکیورٹی انتظامات کے تحت مکمل کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات پُرامن ماحول میں ہوئی اور اس دوران کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے اس دن کو سیاسی حلقوں میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے، جبکہ کارکنان اور حامیوں کی جانب سے بھی اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی کے حوالے سے علیمہ خان نے اہم اعلان کر دیا،جا نئے کیا















