اہم خبریں

بہتر ہے سہیل آفریدی استعفیٰ دیں، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا، اختیار ولی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ ایک مجرم جو حساس اداروں پر حملے میں ملوث ہو اس کے وزیراعلیٰ رہنے کا جواز نہیں، بہتر ہے سہیل آفریدی استعفیٰ دے دیں، ورنہ قانون اپنا راستہ لے گا۔

قومی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا ملک کے مسائل سے کچھ لینا دینا نہیں۔اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن و امان اور سیلاب پر سہیل آفریدی کو میٹنگ میں بلایا لیکن وہ نہیں آئے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آئیں، ہم انہیں افغان طالبان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیں گے۔
مزید پڑھیں: آج بروز منگل 13 جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں