اسلام آباد (اے بی این نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے رواں سال کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف طے کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وفاقی بنیادی اوسط ٹیرف 33 روپے 38 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی صارفین کے لیے مختلف سلیبز کے حساب سے الگ الگ نرخ مقرر کیے گئے ہیں، جن میں لائف لائن صارفین کو نسبتاً ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا نرخ 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ ہوگا۔اسی طرح 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نرخ 13 روپے ایک پیسہ فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ 201 سے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ قیمت 28 روپے 91 پیسے ہوگی۔
301 سے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے نرخ 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ جبکہ 401 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کی قیمت 40 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ نئے بنیادی ٹیرف کا اطلاق آئندہ بلوں میں ہوگا، جبکہ صارفین کے بلوں میں حتمی قیمت مختلف ٹیکسز، سرچارجز اور ایڈجسٹمنٹس کے بعد ظاہر ہوگی۔
مزید پڑھیں :کر کٹر نے منگنی کا اعلان کر دیا،جا نئے کون ہے منگیتر















