ٹانک(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس گاڑی معمول کی گشت پر تھی۔
دھماکے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش ہے، تاہم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مشہور ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق















