اہم خبریں

کرک،گیس اسٹیشن میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا

کرک (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں گیس اسٹیشن میں نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق شہر کے مین گیس سیل میٹراسٹیشن کو بارودی مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی، دھماکےکےنتیجےمیں گیس ایس ایم ایس کو جزوی نقصان پہنچا۔

دھماکے کے باعث شہرمیں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے، نامعلوم افراد نے گیس سیل میٹراسٹیشن میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔ گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود کاشو پل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ کیا، دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق

متعلقہ خبریں