اہم خبریں

نجی و سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کب کھلیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھی سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا ، نجی و سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز 16 جنوری تک بند رہیں گے ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 19 جنوری سےنجی و سرکاری کالجز کھلے کرنے حکم دیا، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے چھٹیوں کا مراسلہ جاری کردیا ۔

تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے امتحانات مراسلہ کے مطابق شیڈول کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے،موسم کی شدت کے پیش نظر سردیوں کی شدت میں اضافےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

طلباء کی صحت کی بہتری کیلئے وزیر تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا۔پنجاب کے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھا دی گئیں۔

فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا ، عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
مزید پڑھیں: تعلیم، روزگار اور آزادی پر پابندیاں، افغان خواتین نے دنیا سے مدد مانگ لی

متعلقہ خبریں