اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو ہفتے طویل انسداد دہشت گردی کی مشق نیکٹا پبی میں جاری ہے، جس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان اور امریکا کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد باہمی رابطوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے عزم کو ظاہر کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:قراقرم ایکسپریس کا انجن فیل، شدید سردی میں مسافر مشکلات کا شکار















