اہم خبریں

نجکاری کے بعد ملازمین کے لیے بڑی سہولت،پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے بعد ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے سٹیٹ لائف انشورنس کے ذریعے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں ہسپتالوں میں طبی سہولیات پینل پر ملیں گی۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں، ان کے میڈیکل میں لیبارٹری کی سہولیات بھی شامل ہوں گی۔ کمپنی نے اس سلسلے میں پینل پر موجود تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

23 دسمبر 2025 کو عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کی بولی جیت لی اور گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر ایئر لائن کو خرید لیا۔

یکم جنوری 2026 کو معروف بزنس مین عارف حبیب نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے موجودہ ملازمین کو ایک اہم پیغام جاری کیا کہ ادارے کو منافع بخش بنانا اولین ترجیح ہے اور اس کے ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا کیونکہ ان کی وجہ سے ہی یہ دنیا کی نمبر دو کامیاب ایئر لائن بنی۔

عارف حبیب نے کہا تھا کہ ملازمین کے لیے پیغام واضح ہے کہ ملازمت کے مستقبل کا انحصار کارکردگی پر ہوگا، پی آئی اے میں کارکردگی دکھانے والے ہی رہیں گے، معاہدے کے تحت ایئرلائن کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں‌:ایئرلائن حادثہ ٹل گیا،مسافروں کی جانیں محفوظ

متعلقہ خبریں