اہم خبریں

بس گہری کھائی میں جاگری، متعدد افراد ہلاک

ہماچل پردیش (اے بی این نیوز) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں جمعہ کو مسافر بس گہری کھائی میں گر گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ سرمور ضلع میں پیش آیا جہاں مسافر بس کپوی سے شملہ جا رہی تھی جب ہری پور دھر کے قریب پہاڑ سے کھائی میں گر گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں