اہم خبریں

ایک اور کمپنی کی نجکاری سےمتعلق حکومتی فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کا موجودہ عمل ختم کرکے نئی کمپنی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجکاری کے مشیر محمد علی کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں نجکاری کے اہم منصوبوں سے متعلق فیصلے کیے گئے۔

ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کے لیے نیا مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزویلٹ ہوٹل کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری رعایتی ماڈل کے تحت ہوگی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے مذاکرات کی منظوری دے دی گئی ہے، حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن کمیٹی قائم کردی گئی ہے، نجکاری کمیشن نے شفاف اور مسابقتی عمل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹی20 ورلڈ کپ،آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں