اہم خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ،آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

آئرلینڈ (اے بی این نیوز) آئرلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق پال سٹرلنگ میگا کرکٹ ایونٹ میں آئرلینڈ کی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔

کرکٹ آئرلینڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے ٹیم کا اعلان کیا، جس میں کھلاڑیوں کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کی ٹیم متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے خلاف دبئی میں سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق 23 جنوری سے آئرلینڈ اور اٹلی میں 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی جب کہ یو اے ای کے خلاف 2 میچز 29 اور 31 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:پاسپورٹ ہولڈرز خبردار،حکومت کا بڑا اعلان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں