اسلام آباد (اے بی این نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور قومی سطح پر قربانی دینے والے اداروں اور عوام کی عزت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں مختلف سٹیک ہولڈرز کی رائے مختلف ہے، لیکن ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔ ہر اقدام کا مقصد ملک کی بہتری اور استحکام ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے نقطہ نظر کو سمجھنا اور شامل کرنا ضروری ہے۔
اے بی این کے پروگرام “تجزیہ” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاسی اور سیکیورٹی ماحول کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے مستقل اور مؤثر کوششیں کی جائیں اور تمام سٹیک ہولڈرز مذاکرات اور گفتگو میں شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو مذاکرات میں شامل کرنا سیاسی ٹمپریچر کم کر سکتا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو نیشنل ڈائیلاگ میں شامل ہونا چاہیے اور پانچ بڑے سیاسی گروپس کا بیٹھنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی قومی کانفرنس کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور رانا ثنا اللہ کی بات پرنسپل کے طور پر درست ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت نےگیس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا،جا نئے کیا ریلیف ملا















