لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل (6 جنوری) بعد نماز ظہر شاد باغ گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، شہزاد سعید چیمہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور احمد، چوہدری اسلم گل، عثمان ملک، رانا عرفان اور دیگر نے ڈاکٹر ضیاء اللہ بنگش کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:وینزویلا کے عوام تنہا نہیں ،ترک صدر کا دوٹوک مؤقف















