استنبول (اے بی این نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فونک گفتگو میں واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ صدر نکولس مادورو کی معزولی کے بعد وینزویلا کو عدم استحکام کی طرف نہ دھکیلا جائے۔
کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ ترکی وینزویلا کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
صدر اردگان نے کہا کہ ‘صدر مادورو اور وینزویلا کے عوام نے ماضی میں ثابت کیا ہے کہ وہ ترک قوم کے دوست ہیں’۔
ترک صدر نے خبردار کیا کہ ممالک کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی عالمی سطح پر سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کا تحفظ بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ امریکی افواج نے ہفتے کے روز وینزویلا کے دارالحکومت پر بمباری کی تھی اور صدر مادورو کو حراست میں لے کر امریکا منتقل کر دیا تھا، جہاں ان پر مقدمہ چل رہا ہے۔
صدر مادورو نے پیر کے روز نیویارک کی ایک عدالت میں منشیات کی سمگلنگ کے الزامات میں قصوروار نہ ہونے کی استدعا کی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے لیے وزیراعظم کی پیشکشمزید پڑھیں:















