لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیا۔
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بھارت کی جانب سے ایک بار پھر کرکٹ میں سیاست لانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرکٹ کی دنیا کے لیے باعث شرم ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ درست فیصلہ ہے اور ایسا کیا جائے گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مودی بھارت کے لیے پہلے بھی شرمندگی کا باعث رہے ہیں اور اب بھی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ کرکٹ میں پیسہ بھارت کی وجہ سے آتا ہے اور بھارت پیسے کے زور پر چل رہا ہے تاہم اب دوسرے ممالک کو فیصلے کرنے ہوں گے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام اچھی سوچ رکھنے والے اس معاملے پر بیٹھ جائیں، آئی سی سی صرف بھارتی کرکٹ کونسل نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ اگر کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھنا ہے تو آئی سی سی اس معاملے میں مداخلت کرے اور بھارت سے تعصب ختم کرے۔
مزیدپڑھیں :عبوری صدر کا غیر متوقع قدم ،امریکی دباؤ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے















