اہم خبریں

دشمن کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، ایرانی سفیر

تہران (اے بی این نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مغدام نے کہا ہے کہ نفرت انگیز دشمن کا پروپیگنڈہ نیٹ ورک ایک بار پھر فعال ہو گیا ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کے حوالے سے جھوٹے اور مضحکہ خیز الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے دانشمند، بہادر اور ثابت قدم سپریم لیڈر ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، وہ عوام اور ملک کے چوکس سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ایرانی سفیر رضا امیری موغادم نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹل دہشت گردی، غلط معلومات اور اخلاقی بے ایمانی عام ہو چکی ہے۔

ایرانی سفیر نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رائفل تھامے تصویر بھی جاری کی۔
مزید پڑھیں‌:ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ نامہ جاری

متعلقہ خبریں