پشاور (اے بی این نیوز) ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد خیبرپختونخوا میں ٹرانسپورٹ کا نیا کرایہ جاری کر دیا گیا۔ پشاور میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق طلباء اور خصوصی افراد کے لیے 50 فیصد رعایت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کرایوں میں 50 فیصد رعایت برقرار رکھی گئی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے کوہاٹ تک فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 177 روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ پشاور سے بنوں تک فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 530 روپے ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے ڈی آئی خان تک فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 870 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے ہری پور تک فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 424 روپے ہو گا۔
فلائنگ کوچ اور منی بس کا پشاور سے ایبٹ آباد کا کرایہ 530 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ فلائنگ کوچ اور منی بس میں پشاور سے مردان کا کرایہ 158 روپے ہوگا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق فلائنگ کوچ اور منی بس میں پشاور سے سوات کا کرایہ 468 روپے ہوگا، فلائنگ کوچ اور منی بس میں پشاور سے چترال کا کرایہ 993 روپے ہوگا اور پشاور سے مردان براستہ موٹروے کا کرایہ 316 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق پشاور سے ایبٹ آباد براستہ موٹروے کا کرایہ 419 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مائنس عمران خان محض قیاس آرائی ہے، بیرسٹر عقیل ملک















