اہم خبریں

پی ٹی آئی کاضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم نے بتایا کہ یہ ضمنی انتخاب پارٹی کی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی نہ تو کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے اور نہ ہی انتخاب میں حصہ لے گی۔

اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے ملک محمد شفیع کھوکھر امیدوار ہیں۔ یہ نشست ان کے بیٹے، ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں‌:شیخ حسینہ کے بارے میں بنگلہ دیشی تحقیقاتی کمیشن کا اہم انکشاف

متعلقہ خبریں