اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہے اور اس معاملے کی کنجی پارٹی کی بانی چیئرمین کے پاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی متفق ہے اور محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کے طور پر مقرر ہو چکے ہیں۔ تمام متعلقہ دستاویزات کی مصدقہ کاپیاں فراہم کر دی گئی ہیں۔
عامر ڈوگر نے بتایا کہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے اور پارٹی سپیکر سے فیصلے کے لیے جلد درخواست کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی سٹریٹ موومنٹ اپنی جگہ جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے پارٹی قیادت کی بانی سے ملاقاتیں ضروری ہیں اور نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی کوششیں پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کے اہم رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری















