سوئٹزرلینڈ (اے بی این نیوز) حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ملک میں موجود تمام ممکنہ اثاثے فوری طور پر منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوئس فیڈرل کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اثاثوں کی ممکنہ واپسی کو روکنا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر مستقبل کی قانونی کارروائی کے دوران یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ یہ رقوم غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں تو سوئٹزرلینڈ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ ان اثاثوں کو وینزویلا کے عوام کے مفاد میں استعمال کیا جائے۔
سوئس حکومت کے مطابق یہ قدم کسی بھی ممکنہ مالی بدعنوانی کے نتائج سے نمٹنے کے لیے احتیاطی بنیادوں پر اٹھایا گیا ہے۔
مبصرین کے مطابق یہ فیصلہ وینزویلا کے گرد بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ اور حالیہ امریکی اقدامات کے تناظر میں بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو فوجی آپریشن کے دوران حراست میں لے کر نیویارک منتقل کردیا تھا جہاں وہ منشیات سے متعلق الزامات پر عدالت میں پیش ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی صورتحال پر اس وقت امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔
مزید پڑھیں:دبئی ویزوں سے متعلق اہم انکشاف سامنے آ گیا















