لندن (اے بی این نیوز) برطانیہ میں انسانی سمگلروں سے نمٹنے کے لیے نئے قوانین نافذ ہو گئے، لندن سے ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے بغیر ان کے موبائل فون ضبط کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے انسانی سمگلروں کے خلاف انٹیلی جنس میں مدد ملے گی۔
ادھر ہوم آفس کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے معلومات ڈاؤن لوڈ کرنے کی ٹیکنالوجی سائٹ پر پہنچا دی گئی ہے۔
ریفیوجی کونسل کے مطابق یہ ضروری ہے کہ نئے اختیارات کا صحیح استعمال کیا جائے اور موبائل فون ان کمزور لوگوں کے لیے اپنے خاندان سے رابطہ کرنے کے لیے لائف لائن ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان سے افسوسناک خبر















