لاہور(اے بی این نیوز)وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کےموقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی ،رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے،رپورٹ میں ہلڑبازی کرنےوالوں کی ویڈیوز کےذریعےشناخت مکمل کرلی گئی ہے،اسمبلی ملازمین اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے۔
رپورٹ کےمطابق غیرمتعلقہ اورسزا یافتہ افرادوزیراعلی کے پی کےہمراہ اسمبلی میں داخل ہوئے،سیکیورٹی ملازمین کو دھکے دئیےگئے،تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پبلک نیوز میاں محمد مشتاق کے داماد کیپٹن عصمد گلفام جام شہادت نوش کرگئے















