اسلام آباد(اے بی این نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور یو اےای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ پہنچنے پر سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نےخطےکی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے یمن سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یواےای کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مکالمے اور سفارت کاری کے نتیجے میں زمینی حقائق میں واضح بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: ماہرین فلکیات کی رمضان المبارک، عید الفطر اورعید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کی پیشگوئی















