اہم خبریں

قومی مذاکراتی کانفرنس، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے قومی کانفرنس میں شرکت کےلیے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا گیا تاہم قیادت نے شرکت سے انکار کردیا۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کی جانب سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا گیا اور انھیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے، کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے۔

مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوں گے، قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی کوشرکت کی دعوت دی جائےگی۔اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی قومی کانفرنس میں مدعو کیا جائےگا۔
مزید پڑھیں: امریکی طیارہ وینزویلا کے مغوی صدر مادورو کو لے کر نیویارک پہنچ گیا

متعلقہ خبریں