ممبئی (اے بی این نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار آشیش ودیارتھی اور ان کی اہلیہ روپالی بروا گوہاٹی میں سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 سالہ اشیش ودیارتھی اور 52 سالہ روپالی بروا رات کے کھانے کے بعد سڑک عبور کر رہے تھے کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہو گیا۔
حادثے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کیا اور زخمی جوڑے کو ایمرجنسی سروسز کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی اداکار کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بعد ازاں آشیش ودیارتھی نے خود سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ محفوظ ہیں اور کوئی شدید چوٹ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ اداکار نے موصول ہونے والے دعائیہ پیغامات پر مداحوں اور خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں:صدرمملکت نے ترمیمی بل پردستخط کر دیئے















