اہم خبریں

صدرمملکت نے ترمیمی بل پردستخط کر دیئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2025 کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی ڈی اے ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے۔ سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 سینیٹ نے 7 نومبر 2025 کو منظور کیا تھا۔ قومی اسمبلی نے سی ڈی اے ترمیمی بل 8 دسمبر 2025 کو بغیر کسی ترامیم کے منظور کر لیا۔

صدر آصف زرداری کی منظوری کے بعد سی ڈی اے ترمیمی بل 2025 پارلیمنٹ کا ایکٹ بن گیا۔ ترمیم کے تحت اب معاوضہ نہ صرف نقد بلکہ زمین یا دیگر شکلوں میں بھی ادا کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر کو اراضی اور عمارتوں کے علیحدہ ٹھیکے دینے کا اختیار ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:ملک بھر میں موسم کی تازہ ترین اپڈیٹ جانیے

متعلقہ خبریں