اسلام آباد (اے بی این نیوز) آج رات پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانے سے شدید دھند پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں درجہ حرارت منفی چھ، سکردو میں منفی پانچ، گوپس اور استور میں منفی چار، مالم جبہ میں منفی دو اور کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ اسلام آباد میں درجہ حرارت چار، لاہور میں سات، کراچی میں بارہ اور پشاور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ پراسیس کے لیے حد مقرر















