اہم خبریں

گیس بندش سے متعلق سوئی سدرن کی وضاحت سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس بند ہونے کی خبر سامنے آگئی۔

سوئی سدرن کمپنی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کمپنی واضح کرتی ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس بند کرنے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبریں جن میں گھریلو صارفین کے لیے مکمل شٹ ڈاؤن کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ غیر مصدقہ اور غلط ہے۔

سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک لوڈ مینجمنٹ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ کراچی میں کل صبح 8 بجے سے 5 جنوری کی صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
مزید پڑھیں‌:ایم کیو ایم کا بڑا فیصلہ منظرعام پر

متعلقہ خبریں