اہم خبریں

ایم کیو ایم کا بڑا فیصلہ منظرعام پر

کراچی (اے بی این نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا۔ ہم ایک کھلی کتاب ہیں۔ ہم نے 23 اگست 2016 کی پالیسی سے ایک انچ بھی انحراف نہیں کیا، بانی پارٹی چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو بچانے کے لیے کراچی کو بچا رہے ہیں۔ اس میں سب کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔ ملک کی دیگر صوبائی اسمبلیاں بھی اپنی ذمہ داری اور کردار ادا کریں۔ انہیں کراچی کے لیے بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ وہ تمام ایوانوں کے اسپیکرز، اپوزیشن اور پارلیمانی رہنماؤں سے بھی بات کریں گے اور ملک بھر میں کراچی کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہماری پالیسی بالکل واضح ہے، 23 اگست 2016 کو کیا گیا فیصلہ ہمارا جواب ہے، ایم کیو ایم پاکستان ہے، امریکا، جاپان یا لندن نہیں، پارٹی یہیں سے چلے گی کہیں اور سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران فاروق کیس پاکستان اور برطانیہ میں زیر سماعت ہے، جب فیصلہ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، اس کیس پر سیاسی بحث کرنا مناسب نہیں۔
مزید پڑھیں‌:طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں