ڈھاکہ (اے بی این نیوز) بنگلہ دیش نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے فارغ کیے جانے کے بعد بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت میں شیڈول اپنے میچ سری لنکا میں منتقل کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ہنگامی مشاورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ہٹانے کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
بی سی بی کے صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر بورڈ کا اجلاس بلانا ممکن نہیں تاہم وہ فوری مشاورت کر رہے ہیں۔ مشاورت کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا ہے، پہلی ترجیح کرکٹرز کا تحفظ اور تحفظ ہے، مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گے، متعلقہ محکموں سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیکیورٹی کی یقین دہانی پر بات کرے گا۔ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے پاس بھی سری لنکا میں اپنے میچ کھیلنے کا آپشن ہوگا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کا غیر متوقع اقدام، وینزویلا کے مبینہ گرفتار صدر کی تصویر جاری















