اہم خبریں

ٹرمپ کا غیر متوقع اقدام، وینزویلا کے مبینہ گرفتار صدر کی تصویر جاری

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے رہنما پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وینزویلا پر حملہ بڑی منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا۔


دوسری جانب وینزویلا کے نائب صدر نے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کہاں ہیں اور ان کے زندہ ہونے کا ثبوت فراہم کیا جائے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈروم سے پکڑ لیا۔
مزید پڑھیں‌:ڈکی بھائی مشکل میں،فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

متعلقہ خبریں