اہم خبریں

ڈکی بھائی مشکل میں،فردجرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

لاہور (اے بی این نیوز) لاہور کی عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 16جنوری مقرر کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی دیگر ملزمان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے انہیں چالان کی نقول پیش کیں اور تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ سمیت 4 ملزمان پر 16 جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پچھلے سال ڈکی بھائی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کی تشہیر اور حوصلہ افزائی کی۔

اس سے قبل ڈکی بھائی نے حلف نامے میں کہا تھا کہ یوٹیوب چینل کو حوالے کیا جائے، این سی آئی اے نے 17 ویڈیوز پر اعتراض کیا تھا، ان 17 ویڈیوز کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ ان 17 ویڈیوز کو ڈیلیٹ یا ایڈٹ نہیں کیا جائے گا، جب کہ یہ یوٹیوب چینل ہی میری روزی روٹی کا واحد ذریعہ ہے، یوٹیوب چینل تک مین رسائی نہ ہونے کی وجہ سے مجھے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر این سی آئی اے سے جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مشہور یوٹیوبر کو 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جاتے ہوئے جوئے کی ایپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر کی درخواست ضمانت منظور کی تھی اور انہیں 26 نومبر کو ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں‌:متضاد بیانیوں کے باعث ہم بری طرح پھنس گئے ہیں،بیرسٹر عمیر خان نیازی

متعلقہ خبریں