اہم خبریں

متضاد بیانیوں کے باعث ہم بری طرح پھنس گئے ہیں،بیرسٹر عمیر خان نیازی

اسلام آباد( اے بی این نیوز) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا کہ مذاکرات کا اصل مقصد عوام کی مرضی کے مطابق مینڈیٹ حاصل کرنا ہے اورعوام کو قائل کرنے کے بعد ہی مینڈیٹ پارلیمان تک پہنچتا ہے جیسے ریاست میں مذاکرات کے بغیر کسی کو باہر نہیں نکالا جاسکتا ہے جبکہ موجودہ سیاسی ماحول اورعوامی ردعمل کو بھی دیکھنا ضروری ہے کہ کل سے اہم سیاسی شخصیات کے بیانات سامنے آرہے ہیں ۔

اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ڈیبیٹ at8‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقاتوں میں بریک تھرو کی توقع فوری طور پر نہیں رکھنی چاہیے جو 8 فروری کو عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی اور فوری سیاسی نتائج کی توقع محدود ، طویل منصوبہ بندی ضروری ہے جبکہ فریقین کے درمیان نفرت بڑھنے سے فوری مسئلہ حل نہیں ہو سکتا تھا اورمسئلے کے حل کے لیے کسی تیسرے فریق کی ضرورت ہے جو دونوں کو بٹھا سکے ،تیسرے فریق کا کردار ضروری ہے تاکہ عوام کا نقصان نہ ہو اور ملک آگے بڑھ سکے ۔

بیرسٹر عمیر خان نیازی کا کہنا تھا کہ متضاد بیانیوں کے باعث ہم بری طرح پھنس گئے ہیں اور سیاستدانوں کے درمیان بیٹھنے کا مطلب موقف سے ہٹنا نہیں ہے، عدلیہ کا کردار اہم ، انصاف کی راہ ہموار کرنے کے لیے ادارے کومضبوط کرنا ضروری ہے جبکہ عمران خان کی آواز باہر آتی رہی ، فرسٹریشن اس کی وجہ ہے اور ان کا قد کاٹنے کی کوشش ناکام رہی ہے کیونکہ عمران خان کی جھلک سے بھی کچھ لوگ ڈر رہے ہیں اور بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل اوپن کیوں نہیں کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:سہیل آفریدی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اہم اعلانمزید پڑھیں

متعلقہ خبریں