اہم خبریں

سہیل آفریدی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے اہم اعلان

کراچی (اے بی این نیوز) سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی جب کراچی آئیں گے تو انہیں پروٹوکول دیں گے، اجرک پہن کر گلے لگائیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم کے ایم سی کے ساتھ مل کر ہیریٹیج اسٹریٹ بنائیں گے، یہ فوڈ اسٹریٹ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ورثہ کے لوگ ایسی عمارتوں کی تعمیر میں ان کے ساتھ ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن پر کام کرنے پر کے ایم سی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ذوالفقار علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بلڈر کسی تاریخی عمارت کو گرانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے روک دیا جاتا ہے، کئی عمارتیں ایسی ہیں جو تاریخی فہرست میں شامل نہیں۔
مزید پڑھیں‌:امریکی کارروائی پر وینزویلا کے وزیر دفاع کی کڑی تنبیہ

متعلقہ خبریں