اہم خبریں

امریکی کارروائی پر وینزویلا کے وزیر دفاع کی کڑی تنبیہ

وینزویلا (اے بی این نیوز)‌امریکی حملوں کے بعد وینزویلا کے وزیر دفاع نے واشنگٹن کو پیغام دے دیا، انہوں نے کہا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، فتح حاصل کریں گے۔

ایک بیان میں وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے کہا ہے کہ ملک فتح حاصل کرے گا، مذاکرات نہیں کرے گا، ہار نہیں مانے گا۔

ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے کہا کہ ہم ایک متحد قوم کے طور پر ایک مقصد کے پیچھے کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پس منظر امن پر مبنی ہے۔ ہم ہمیشہ آزادی کے لیے لڑیں گے، ہم نے ہمیشہ انسانیت کے لیے اپنے بازو بڑھائے ہیں اور آئندہ بھی ہم اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھیں گے۔
مزیدپڑھیں :برف کا تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید

متعلقہ خبریں