گلگت بلتستان (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان کے علاقے برزل پاس میں برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برف ہٹانے کے آپریشن کی نگرانی کیپٹن اسماد کررہے تھے کہ 3 جنوری کی صبح 2 بجے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گر گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برفانی تودہ گرنے سے کیپٹن اور سپاہی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں کیپٹن اسماد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ کیپٹن اسماد کا تعلق لاہور اور سپاہی رضوان کا تعلق اٹک سے ہے جب کہ شہید ہونے والے مشین آپریٹر شیری عیسیٰ کا تعلق استور سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سخت کوششوں کے بعد تینوں افراد کو لینڈ سلائیڈنگ کے نیچے سے نکال لیا گیا۔ کیپٹن اسماد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی حالت تشویشناک اور تینوں شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تینوں جوانوں نے خراب موسم میں فورسز کی آپریشنل نقل و حرکت کے لیے آپریشن کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
H-1B ویزا فراڈ اور جعلی ڈگریوں کا بڑا اسکینڈل بے نقابمزید پڑھیں:















