اہم خبریں

دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (اوصاف نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا، کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب دکاندار اور تاجر ملکی مالیاتی صورتحال، کرنسی کی قدر میں کمی، ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھتے ہیں جس سے کاروباری ماحول غیر مستحکم ہوتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ میں کاروبار نہیں کر سکتا۔ وہ ٹھیک کہہ رہا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ملکی حکام اس کو قبول کرتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ صدر اور دیگر اعلیٰ عہدے دار اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک مشکل کام ہے اور دشمن بھی اس میں ملوث ہے۔ غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں شدید اتار چڑھاؤ اور عدم استحکام فطری نہیں ہے لیکن اس میں دشمن ملوث ہے اور یقیناً اسے روکنا ضروری ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ احتجاج کرنا مناسب ہے لیکن احتجاج اور فساد میں فرق ہے۔ وہ مظاہرین سے بات کر رہے ہیں اور حکام کو بھی مظاہرین سے بات کرنی چاہیے لیکن شرپسندوں سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اور انہیں گھر کا راستہ دکھانا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں‌:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دورہ چین پر بیجنگ پہنچ گئے

متعلقہ خبریں