اسلام آباد (اے بی این نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار اتوار کو چینی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتویں چین پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے 2026 کے دوران مختلف اقدامات اور یادگاری سرگرمیاں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ،پی سی بی نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے















