اہم خبریں

ٹی 20 ورلڈکپ،پی سی بی نے اسکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی سکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ریزرو کھلاڑیوں کے نام بھی آئی سی سی کو بھجوا دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی 31 جنوری سے پہلے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر نام تبدیل کر سکتا ہے جس کے بعد ٹیم میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ورلڈ کپ اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ بورڈ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھنا چاہتا ہے۔

ابتدائی ناموں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے ساتھ دورہ سری لنکا کے کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والا ہے اور پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچ سری لنکا میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں‌:بسنت کے انعقاد سے متعلق حکومتی اعلان

متعلقہ خبریں