اہم خبریں

بسنت کے انعقاد سے متعلق حکومتی اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور میں 6 فروری سے پہلے پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہے۔

لاہور میں مریم خان کی زیر صدارت اجلاس میں ’محفوظ بسنت‘ کی تاریخوں اور قواعد کی خلاف ورزی پر بروقت اور سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ سیف بسنت کے لیے 100 کیمپوں سے موٹر سائیکلوں پر 10 لاکھ حفاظتی راڈ لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ بسنت کے لیے لاہور ٹریفک انتظامیہ نے 23 روٹس پر مفت سواریوں کی تجویز دی ہے۔

مریم خان نے مزید کہا کہ 3 روزہ ’محفوظ بسنت‘ صرف 6، 7 اور 8 فروری 2026 کو ضلع لاہور کی حدود میں منائی جائے گی، جب کہ شہر میں پتنگوں اور ڈوروں کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری سے 8 فروری 2026 تک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع لاہور میں 6 فروری 2026 سے پہلے پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی، 3 روزہ سیف بسنت کے دوران لاہور کی سڑکوں پر بغیر حفاظتی راڈ کے موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:ماہی گیر نے دریائے راوی سے قیمتی مچھلی پکڑ لی

متعلقہ خبریں