تہران (اے بی این نیوز) ایران، کولمبیا اور کیوبا نے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔
ایران نے امریکی فوجی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے اور ذمہ داروں کا محاسبہ کرے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کی تھی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے رہنما پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کی ٹرمپ کو وارننگ، امریکی صدر کا پیغام سامنے آ گیا















