اہم خبریں

ایرانی وزیر خارجہ کی ٹرمپ کو وارننگ، امریکی صدر کا پیغام سامنے آ گیا

تہران (اے بی این نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملے برداشت نہیں کیے جا سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ ماضی کی طرح ایرانی عوام اندرونی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج الرٹ ہیں، مسلح افواج جانتی ہیں کہ ایرانی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی پر کہاں کو نشانہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ سے متاثر لوگ احتجاج کر رہے ہیں جو ان کا جائز حق ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے تشدد کے کچھ واقعات بھی دیکھے ہیں جن میں تھانوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں مزید مظاہرین مارے گئے تو امریکا مداخلت کے لیے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ پرامن مظاہرین کو بچانے کے لیے ایران جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:’بڑے پیمانے پرحملہ کیا ہے‘، ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کردی

متعلقہ خبریں